International, recent_main

Daniel Pearl Case

سندھ ہائیکورٹ میں ڈئینیل پرل قتل کیس ملزمان کی بریت کے باوجود عدم رہائی کیس کی سماعت ہوئی ،،،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کیا سیکرٹری داخلہ سندھ دیر سے اٹھتے ہیں؟ ہم ابھی چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری داخلہ کے وانٹ جاری کردیتے ہیں، عدالت نے 20 جنوری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا،،،عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات اس رپورٹ میں سندھ ہائیکورٹ میں ڈئینیل پرل قتل کیس کے ملزمان احمد عمر شیخ و دیگر کو بریت کے باوجود رہا نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،،، سندھ ہائیکورٹ نے ڈینیل پرل کیس ملزمان کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی۔ عدالتی حکم کے باوجود احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان کو رہا نہیں کیا جارہا،چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کیا سیکرٹری داخلہ سندھ دیر سے اٹھتے ہیں؟ ہم ابھی چیف سیکرٹری سندھ اور سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ جاری کردیتے ہیں،ان کو معلوم نہیں، ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس چل رہا ہے، عدالت نے 20 جنوری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *