corona, health, recent_main

Corona Today

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر آگیا۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 123 کیسز سامنے آئے، مزید 55 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 973 مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے۔
این سی او سی کے کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 450 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 72 لاکھ 2 ہزار 76 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *