Pakistan, recent_main

Bilawal Bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات اس رپورٹ میں پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو 18 جنوری کو امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، اور وہ 4 روز امریکا میں قیام کریں گے جب کہ 19 جنوری کو بلاول امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکا جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیدن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول کو دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *