International, recent_main

Best Captain ICC

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹوئٹر پر پول میں عمران خان بہترین کپتان قرار۔۔۔ آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر پول جاری کیا، پول میں پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئے۔ تفصیلات اس رپورٹ آئی سی سی کی جانب سے رائے شماری کیلئے دیئے گئے کپتانوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان، بھارت کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی، آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی موجودہ کپتان میگ لیننگ، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز شامل تھے۔ پول میں پوچھا گیا تھا کہ آپ کی نظر میں کونسا کپتان بہترین ہے۔ 24 گھنٹوں کے لیے جاری کیے گئے پول میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا اور عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا۔ عمران خان کے بعد دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کپتانی غیر معمولی کرکٹرز کیلئے نعمت ثابت ہوئی ہے، ٹیم کی قیادت کرنے والے ان کھلاڑیوں نے قیادت کے دوران اپنی پرفارمنس بھی بہتر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *