International

SOCIAL MEDIA FUN

گزشتہ رات پاکستان میں اچانک ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے جہاں لوگ خوفزدہ نظر آئے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ملک میں پیدا ہونے والی اس اچانک صورتحال پر طنزیہ ٹوئٹس اور میمز کا بازار گرم ہوگیا۔لوگ گزشتہ رات ہونے والے بلیک آؤٹ پر مختلف میمز اور طنزیہ پوسٹس کے ذریعے اپنی بے چینی ظاہر کرتے نظر آئے۔ اسد باجوہ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بڑی ہی مزاحیہ ٹوئٹ کی گئی۔ ’’پاکستان صحیح چل نہیں رہا تھا واپڈا نے سوچا آف کرکے آن کرتے ہیں۔‘‘ اس میم کو اداکار نور حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرایا۔ایک ٹوئٹ میں کہا گیا آج رات سے پڑھنے کا سوچا تھا اور لائٹ بند۔ اس میں ایک پیغام ہے۔عمران خان کے جعلی اکاؤنٹ سے پاکستان میں بجلی غائب ہونے کی صورتحال پر ایک مزاحیہ میم شیئر کی گئی جس میں لکھا گیا تھا ’’پیارے پاکستانیوں، ہم سب پر ایلئنز نے حملہ کردیا ہے، لیکن مہربانی کرکے پرسکون رہیں اور پریشان نہ ہوں۔ آپ سب نے گھبرانا نہیں ہے اوکے؟ آپ سب آیت الکرسی پڑھیں اور خود پر پھونک مارلیں۔ جب تک ہم ان سے نبٹ لیتے ہیں ایک مزاحیہ ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی کالا چشمہ لگائے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اورطنزیہ انداز میں لکھا گیا بالآخر عمران خان نے نئے پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کروادیا۔ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزکیا گیا اندرون سندھ میں کوئی بلیک آؤٹ نہیں ہوا کیونکہ ہم نے وہاں بجلی مہیا ہی نہیں کی۔ ایک اکاؤنٹ سے طنزیہ انداز میں لکھا گیا چین سے سوئیں کیونکہ پاکستان ایئرفورس جاگی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پرطنزیہ ٹوئٹس اور میمز کا بازار گرم حکمرانوں کے جعلی اکاونٹس کا سہارا لیتے ہوئے لوگوں نے مزاحیہ میمز بنا دیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *