International

MISBAH UL HAQ

کرکٹ میں جتنی کوشش بھی کر لیں قسمت کا عمل دخل بھی ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کی کانفرنس، کہتے ہیں نیوزی لینڈ سے سریز ہارنا مایوس کن ہے۔ سیریز ہارنے پر معذرت کرنے نہیں آیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرکٹ کے مسائل کو سمجھنا اور بات کرنا ضروری ہے۔ٹیم کی تیاری میں ہم نے 100 فیصد کوشش کی لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم نے بہت محنت کی۔ کورونا کے باعث کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں رہنا پڑا۔دورہ نیوزی لینڈمیں جیت کیلئےبھرپورکوششیں کیں لیکن توقعات پرپورانہیں اترسکے۔ کیچز مس ہوئیں جس پر افسوس بھی ہے۔مصباح نے کہا کہ اکثر و بیشتر ہار جیت میں قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ببل میں رہنا نہیں پڑا، ہماری ٹیم نے سخت ببل میں پہلے 9دن گزارے۔کیچزچھوڑنا، بیٹنگ نہ چلنا، یہ بھی ہار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے ہم سے زیادہ اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتربنانا ہوگا۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کا مسئلہ بھی کھیل پر منفی اثرمرتب کرتاہے۔ بابراعظم کےانجری کا شکارہونےسےبہت نقصان ہوا۔ بابراعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے۔سس سیریز ہارنے پر معذرت کرنے نہیں آیا، مصباح الحق کی کانفرنس
ہم نے 100 فیصد کوشش کی لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی، مصباح الحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *