Uncategorized

LAHORE POLLUTION

زندہ دلان لاہور کئی روز سے بدبو زدہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور، شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر کھلے عام انتظامیہ کو منہ چڑا تے نظر آ رہے ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور تین روز گزر جانے کے بعد بھی کسی جگہ صفائی نہ ہو سکی، شہر میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو، فلیمنگ روڈ گندگی سے شدید متاثر ہیں جبکہ سنگھ پورہ، سبزہ زار، بھاٹی گیٹ اور مغلپورہ میں بھی کچرا ہی کچرا ہے۔اس کے علاوہ ٹاؤن شپ، ہربنس پورہ، لوہاری گیٹ اور لنڈا بازار میں بھی کوڑے کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں اور گلبرگ، شادمان، اچھرہ، انار کلی، لٹن روڈ کے علاقے بھی شہریوں کو گندگی کےباعث مشکلات کا سامنا ہے۔ساندہ، منٹگمری روڈ، ریلوے اسٹیشن، دو موریہ پل کے علاقوں میں بھی کوڑے کرکٹ کی بھرمار کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔دوسری جانب ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ صفائی کا کام جاری ہے، ایک دو روز میں مکمل صفائی کر دی جائے گی۔ لاہور کئی روز سے بدبو زدہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *