health

KARACHI WEATHER

کراچی میں سردی کی لہر میں شدت تاحال برقرار ہے۔ٓج شہر بھر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں ہیں۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں صبح کے وقت سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت سردی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے صبح کے وقت درجہ حرارت گر کر 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شہر بھر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں ہیں۔
کراچی میں مطلع سرد اور خشک رہے گا سردی کی موجودہ لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *