Pakistan

KARACHI AND PUNJAB WEATHER

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔ کراچی شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، بہاولپور اور لودہراں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے اور ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔ترجمان موٹر ے پولیس کا کہنا ہے گہری دھند کے باعث ملتان سے خانیوال موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہان ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور سفر سے پہلے معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں.کراچی شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ رہا۔کراچی میں صبح سویرے چلنے والی سرد ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *