Uncategorized

HARRY AND MEGHAN

شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیا۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں پرنس ہیری اور میگھن مرکل نے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیا ہے، ایک طویل عرصے سے انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی چیز شیئر نہیں کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر اور فیس بُک پر دکھائی جانے والی نفرت نے پرنس ہیری اور میگھن کو دل برداشتہ کیا ہے، صارفین کی جانب سے پوسٹس میں نفرت آمیز الفاظ اور بیانات کی وجہ سے شاہی جوڑا سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنے پر مجبور ہوا۔بتایا جا رہا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واپسی کی کوئی امید نہیں ہے، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے پوتے ڈیوک پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ ڈچز مگھن اپنی این جی او آرچویل کے لیے بھی سوشل میڈیا کے استعمال کا ارادہ نہیں رکھتا۔یاد رہے کہ 2019 میں صحت کے عالمی دن کے موقع پر پرنس ہیری کی امریکی اہلیہ میگھن نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر دنیا میں سب سے زیادہ چیخ و پکار کا سامنا کرنے والی شخصیت ہیں اور یہ چیز ناقابل برداشت ہے۔پرنس ہیری نے بھی کہا تھا کہ سوشل میڈیا نفرت، صحت اور حقیقت کے بحران کی تخلیق میں مدد کرتا ہے۔واضح رہے کہ پرنس ہیری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا ایک خفیہ اکاؤنٹ ’اسپائک‘ کے نام سے بھی بنایا ہوا تھا، جسے وہ عام صارفین کی طرح استعمال کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *