Pakistan

GOVT EMPLOYEE SALARIES REDUCES

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں فوری اضافے کا امکان مسترد کردیا جب کہ سرکاری ملازمین کی پانچ درجن تنظیموں اور لیبر یونینوں نے منگل سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں وزارت داخلہ نے وزیراعظم ہاؤس کو آگاہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کا احتجاج ہائی جیک کرسکتی ہے۔ اسی تناظر میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرخزانہ کو کلرک رہنماؤں سے ملاقات کرنے اور اس مسئلے کا کچھ حل نکالنے کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاجی ملازمین کے لیے فوری طور پر مالیاتی فوائد کا اعلان کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ وزیرخزانہ نے گذشتہ جمعرات کو اجلاس بلایا تھا جس میں کابینہ کے کلیدی وزرا اور پے اینڈ پینشن کمیشن کے چیئرپرسن بھی شریک تھے تاہم اس اجلاس کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہوسکا جس کے بعد حکومت کے لیے احتجاجی ملازمین سے انتظامی طور پر نمٹنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔سیکریٹری خزانہ کامران افضل نے کہا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی قانونی ضروریات کا ادراک ہے اسی لیے پے اینڈ پنشن کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن تندہی سے کام کررہا ہے اور اس بہت جلد اس سلسلے میں سفارشات پیش کردی جائیں گی۔وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کو کسی بھی قسم کا ریلیف آئندہ بجٹ ہی میں دیا جاسکتا ہے۔ وزارت داخلہ خط و کتابت کے ذریعے وزیراعظم کے دفتر کو آگاہ کرچکی ہے کہ پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کے احتجاج کو ہائی جیک کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین اپنی بنیادی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے، اور ہاؤس الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس بڑھانے اور کلرکوں کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *