corona, health

Corona Today

کرونا کے وار تاحال جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 32 افراد انتقال کرگئے۔ کرونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو ستتر افراد کو متاثر کیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے میں کرونا میں مبتلا مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 34 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1877 ٹیسٹ مثبت آئے، کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.43 ریکارڈ ہوئی۔ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے جبکہ کرونا میں مبتلا ایک ہزار چار سو دو مریض گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہوچکے ہیں، کرونا کے 2286 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *