International

CHINA COUNCIL

عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کالعدم تنظیم کے ملوث ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہپ عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس کردئیے جبکہ مقدمے میں نامزد 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالطیف سمیت دو ملزمان جرم کا اعتراف کرچکے ہیں جس کے بعد ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 بیان قلمبند کرایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی انڈین ایجنسی را نے مالی معاونت کی جبکہ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی۔ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا جبکہ گرفتار ملزمان نے چینی قونصل خانے کی ریکی بھی کی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دےدیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *