ENTERTAINMENT, Pakistan

Ali Zafar Misha Shafi SC

میشا شفیع جنسی ہراسگی کیس میں سپریم کورٹ نے اداکار و گلوکار علی ظفر کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرلیا، ریمارکس دیے کہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے میشا شفیع جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کی ، فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔میشا شفیع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہراسگی کی شکایت صرف متعلقہ ادارے کے ملازمین کر سکتے ہیں، جبکہ ہراسگی قانون کے تحت کسی کے خلاف شکایت کیلئے شکایت کنندہ کا اس کا ملازم ہونا ضروری نہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ ہم کیس کا فیصلہ نہیں کر رہے، صرف قانونی نکات کی وضاحت کیلئے نوٹس کیا ہے، جو نکات اٹھائے گئے ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ عدالت نے کیس کو جنسی ہراسگی کی تعریف کیلئے لیے گئے ازخود نوٹس کیساتھ منسلک کردیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کی تعریف پر لیا گیا ازخودنوٹس بھی زیرسماعت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ میشا شفیع علی ظفر کی ایمپلائی نہیں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *