Pakistan

YEALY BUDGET

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، جس کے لئے مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کااجلاس اپریل میں ہوگا جبکہ جاری اورترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 15 مارچ تک پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اورپارلیمنٹ میں بجٹ جون کے پہلےہفتےمیں پیش کیاجائےگا، بجٹ اسٹرٹیجی پیپر مارچ کے دوسرے ہفتے میں تیار کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخری ہفتے تک بجٹ دستاویزات کوحتمی شکل دی جائے گی۔گذشہ سال نومبر میں پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے محکموں کو رواں ماہ کے اختتام تک ترقیاتی بجٹ کے اہداف کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی تھی۔
ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یکم جنوری تک محکمے آمدن اہداف سے متعلق سفارشات مرتب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *