Pakistan

MARYAM AURANGZAIB

بجلی کا جانا اور اپوزیشن کو ملا حکومت پر تنقید کا بہانہ،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ملک بھر میں آنے والے پاور بریک ڈاؤن پر ردِعمل، کہا نااہلی کی سزا پوری پاکستانی قوم ادا کر رہی ہے۔رات گئے ملک بھر میں آنے والے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے اور مختلف شہروں میں بجلی بحال بھی کر دی گئی ہے۔۔پاوربریک ڈاؤن کے سبب پورا ملک تاریکی میں ڈوبا رہا اورنو سے زائد گھنٹے گزرجانے کے باوجودعوام بجلی سے محروم رہے۔بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم ہی نہیں، وزرا اور ترجمانوں کی فوج عملی طور پر اندھیرے میں ہے۔نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیلی نظام کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن،مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید نااہلی کی سزا پوری قوم ادا کر رہی ہے،مریم اورنگزیب بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *