Pakistan, recent_main

NAVAL CHIEF

نیول چیف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ان کا کہنا تھا پاک بحریہ کا سمندر،گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ہے۔پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ دوہزار بیس کا پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں انعقاد کیا گیا، پریڈ کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کا سمندر،گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں اہم کردار ہے۔امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔پریڈ کے دوران نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا، بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی کا پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے، نیول چیف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *