Pakistan, recent_main

ELECTION IN SIALKOT

سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 20 جنوری کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے
قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے ارکان بھی شال ہیں۔
این اے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
این اے 75 سیالکوٹ کی نشست مسلم لیگ ن کے سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے اور پی پی 51 گوجرانوالہ کی نشست مسلم لیگ( ن) کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 20 جنوری کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گےجبکہ 21 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ ان دو حلقوں میں پولنگ 19فروری کو ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *