Pakistan, recent_main

WEATHER

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں پر شدیددھندکا راج ،2020ء کےآخری سورج کو دھند کی سفید چادر نے اپنی آغوش میں چھپا لیا۔کراچی کو بھی سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے بسیرا کرلیا جس سے شہر کا درجہ حرارت کم ہونے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور شہر میں حدِنگاہ 100 میٹر جبکہ موٹر وے، ایئر پورٹ اور قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ صفر سے 20 میٹر تک رہ گئی، جس کے بعد موٹر وے بند کر دی گئی جب کہ ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان موٹروے پر دھندلاہور کے مختلف علاقوں مرغزار کالونی، سبزہ زار، مولانا شوکت علی روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، ڈیفنس، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، گوالمنڈی، اندرونِ شہر، راوی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں دھند ہی دھند چھائی ہوئی ہے، شہر میں حدِ نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی ہے۔ایئر پورٹ، موٹر وے اور کھلے علاقوں میں حدِ نگاہ صفر سے 20 میٹر تک جا پہنچی ہے، ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ موٹر وے ایم تھری کو لاہورسے جڑانوالہ تک بند کر دیا گیا ہے۔قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں، پتوکی، جمبر، پھول نگر میں حدِ نگاہ 30 میٹر رہ گئی۔گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو تاکید کی جا رہی ہے کہ اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔لاہور میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں پر شدیددھندکا راج
2020ء کےآخری سورج کو دھند کی سفید چادر نے اپنی آغوش میں چھپا لیا
کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *