Pakistan, recent_main

SHEIKH RASHEED ANNOUNCE CANCEL PASPORT NAWAZ

کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی الیکشنز میں بھی لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔واضح رہے۔
حکومت نے 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس لندن میں قیام جاری رکھنے کے بہت سے طریقے ہیں جس کے تحت وہ پناہ کی درخواست دیے بغیر بھی لندن میں مقیم رہ سکتے ہیں اورکسی ملک کی شہریت نا ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *