Pakistan, recent_main

FIRDOUS AWAN

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ مریم نواز کی جانب کردیا ،ان کا کہنا تھا راجکماری دلیر آدمی کی بیٹی ہےجو مشکل پر دم دبا کربھاگ جاتا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری دلیر آدمی کی بیٹی ہےجو مشکل پر دم دبا کربھاگ جاتا ہے، لاڈلی بتائے مودی کو گھربلا کرپگڑیاں پہنانے والا واپس کب آرہا ہے؟، راجکماری کرپشن کےگاڈ فادر کو بیچارہ اور معصوم پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ رانی اتنا ذکر اپنے ابا جی کا نہیں کرتی جتنا عمران خان کا کرتی ہے، پانامہ رانی کا ذکر واضح کرتا ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے، جھوٹوں کی راجکماری کو جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے،لیکن کہاں؟۔فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ راجکماری دل پشوری کرنےکیلئے کشمیر میں تن، من اور دھن سے انتخابی مہم کرے، نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔
مریم نواز ایک بار پھر فردوس اعوان کے نشانے پر لاڈلی بتائے مودی کو گھربلا کرپگڑیاں پہنانے والا واپس کب آرہا ہے؟، فردوس اعوان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *