Pakistan

NEWZELAND MATCH

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فواد عالم کی سنچری رائیگاں، پاکستان کو میچ میں 101 رنز سے شکست ہو گئی۔ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمکل اننگز کا آغازکیا۔ اظہر علی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن فواد عالم کیوی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور کپتان محمد رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔فواد عالم نے 11 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اسکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری سنچری تھی۔ فواد عالم کی سنچری میں 14 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل فواد عالم نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔فواد عالم 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نیل ویگنر کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان بھی 60 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 165 رنز کی شراکت ہوئی۔ فہیم اشرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے اور محمد عباس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم 271 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح گرین کیپس کو میچ میں 101 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 180 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز
فواد عالم کی سنچری رائیگاں
پاکستان کو میچ میں 101 رنز سے شکست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *