ENTERTAINMENT

JOE BIDIN

نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن نے کورونا ویکسین کی سست تقسیم پر ٹرمپ انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہارکردیا۔تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی تقسیم کا یہی نظام رہا تو ویکسین لگانے میں سالوں لگ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تقسیم کے نظام پر مجھے پہلے ہی شک تھا۔نو منتخب صدر نے خبردار کیا کہ اگلے چند ماہ اور ہفتہ خطرناک ہوسکتے ہیں، معاملات ٹھیک ہونے سے قبل مزید خراب ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا میں عالمی وبا کی صورتحال بہت خوفناک ہے، امریکہ میں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکی صدرجو بائیڈن کا کورونا ویکسین کی سست تقسیم پرانتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار معاملات ٹھیک ہونے سے قبل مزید خراب ہورہے ہیں، جو بائیڈن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *