ENTERTAINMENT

KHI Celebrities Death 2020 Year Ender

سال 2020 جہاں کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کیلئے پریشان کن اور تکلیف دہ رہا وہیں کئی شوبز ستارے بھی ہم سے بچھڑ گئے۔ ٹیلی وژن کے پہلے میزبان طارق عزیر سمیت اور کون کون ہم سے جدا ہوئے جانتے ہیں اس رپورٹ میں
سال 2020 کو نظر لگی کورونا جیسے مہلک وائرس کی جس سے پوری انسانیت خوفناک حد تک متاثر ہوئی بلکہ کئ عظیم شخصیات بھی ہم سے جدا ہوگیئں۔سال 2020 ہم سے ہمارے پاکستان ٹیلی وژن کے پہلے میزبان اور نیلام گھر سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے کمپئر طارق عزیر 17 جون کو جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔ٹیلی وژن کے مزاحیہ اداکار، شاعر اور جیدی کے کردار کو ہمیشہ کے لیے امر کر دینے والے اطہر شاہ خان ( جیدی) دس مئی کو اپنے لاکھوں پرستاروں کو سوگوار چھوڑگئےاسٹیج ہی کے اداکار اختر شیرانی بھی گردوں کی تکلیف کے باعث 8 جون کو اپنے مسیحا کا انتظار کرتے رہے گئے مگر مسیحا تو نہیں آیا لیکن موت کا فرشتہ ان کو ساتھ لے گیا۔فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں مداحوں کو روتا چھوڑ گئیں۔فلموں کے ہدایتکار اقبال کاشمیری بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو شاندار فلموں کا تحفہ دے کر سال کے آخر میں 15 نومبر کوجہاں فانی سے رخصت ہوگئے جبکہ پاکستانی فلم ہیر رانجھا کی ہیر فردوس بیگم بھی سولہ دسمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئیںٹیلی وژن کے سینئر کامیڈی اداکار مرز شاہی بھی انیس ستمبر کو کورونا کی بھینٹ چڑھ کر سب کو روتا دھوتا چھوڑ گئے۔گزرتے وات کیساتھ سوبز کی دنا میں کئی نئے ستارون نے جنم لیا لیکن پاکستانی فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکاروں کی کمی کبھی پوری نہ ہوپائے گی۔سال 2020 کو نظر لگی کورونا کی جس سے پوری انسانیت خوفناک حد تک متاثر ہوئی۔کورونا کی وجہ سے کئی شوبز ستارے ہم سے بچھڑ گئے۔پاکستانی فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکاروں کی کمی کبھی پوری نہ ہوپائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *