International

UK TO FRANCE

اتوار کو فرانس کی جانب سے عائد پابندی کے باعث یورپ جانے والی تین ہزار کے قریب گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔دونوں ممالک کے معاہدے کے بعد فرانس نے برطانیہ سے ٹریفک کے داخلے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ایسے ڈرائیورز، مسافر اور یورپی شہریوں کو واپسی کی اجازت ہوگی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں نیشنل ہیلتھ سکیورٹی اور فوجی اہلکاروں کو ٹیسٹنگ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت فرانس میں داخلے کے لیے انتہائی ضروری سفری وجوہات پیش کرنا ہوں گی جب کہ فرانس میں داخل ہونے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کرایا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا ہوگا۔دوسری جانب وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانوی مسافروں پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے۔یورپی کمیشن نے رکن ملکوں سے برطانیہ پر عائد سفری پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانیہ اور فرانس کے مابین سرحد کھولنے کا معاہدہ طے
معاہدے کے بعد فرانس نے برطانیہ سے ٹریفک کے داخلے کی اجازت دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *