Pakistan

AZAM SAWATI

پاکستان ميں کوئی کاروبارنہيں اورپيسےباہرسےآتےہيں، اعظم سواتی کا دعوی،  کہا يہاں سےچوری کرکے پيسا باہرنہيں لےجاتا، کوئی بےنامی اثاثہ نہيں، ملک کو ذاتی کاروبار کی طرح استعمال کرنے والے ہمارا مقابلہ کيا کريں گے۔

لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو ميں اعظم سواتی نے کہا کہ باہرسےجوبھی کمايا،وہ ملک ميں خرچ کيا،ملک کوذاتی کاروبارکےطورپراستعمال کرنےوالےکيامقابلہ کريں گے۔

انھوں نےدعوی کیا کہ پاکستان ميں کوئی کاروبارنہيں اورپيسےباہرسےآتےہيں،يہاں سےچوری کرکےپيساباہرنہيں لےجاتا،کوئی بےنامی اثاثہ نہيں۔

انھوں نےمزید کہا کہ آمدن کاذريعہ امريکاميں ميرےاورميرےبچوں کی کمپنياں ہيں،کمپنيوں کيلئےپيسايہاں سےنہيں گيا،وہاں ڈھائی ڈالرپرسوئپرکاکام کيا۔

اعظم سواتی نےیہ بھی کہا کہ اہلیہ سمیت تمام جائيداد کی تفصیلات ويب سائٹ پرموجودہیں،پاکستان کاپيسامجھ پراورميری اولادپرحرام ہے،جس نےملک کاپيسالوٹاوہ ٹھوکريں کھارہےہيں۔

سیاست سےمتعلق انھوں نے کہا کہ پی ڈی ايم استعفےدیے،سورہ ياسين ختم اور100ديگ تقسيم کراؤں گا،عمران خان کاسپاہی بن کر کہہ رہا ہوں کہ اپوزیشن استعفیٰ لے آئيں،سينيٹ سےفوری منظورکراؤں گا،يہ کچھ نہيں کرسکتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *