پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ منظور  کرلی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورتِ حال اور قومی سلامتی کے امور پر غور  کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اوروفاقی وزرا نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔اسلام آباد میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سینیئر سول و عسکری حکام، وزیر خارجہ، دفاع، اطلاعات ونشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خانکا مزید کہنا تھا کہ ملک کسی بھی داخلی و خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونےکی  پوری صلاحیت رکھتا ہے، ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور  منظوری تاریخی اقدام ہے، قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کیلئے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کو پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ماہانہ رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *