کاروبار

منی بجٹ میں عام آدمی

منی بجٹ میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک کے کورونا وبا کی وجہ سے قرض بڑھے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ہم مینیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر  آئے ہیں البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *