پاکستان

سپریم کورٹ نے کراچی میں

سپریم کورٹ نے کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر 17 ایکڑ پرمحیط عسکری پارک واپس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں عسکری پارک میں کمرشل سرگرمیوں اور شادی ہال بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں کور فائیو کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ عسکری پارک میں شادی ہالز کو بند کردیا گیا ہے۔عسکری پارک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دفاعی ادارے کو معاہدے کے تحت پارک دیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارک کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کو پارک اس لیے دیا گیا تھا تا کہ کوئی قبضہ نہ ہو۔فوج کو پورے پاکستان کی حفاظت کرنے کا کہا گیا ہے، کیا عسکری پارک کمرشل سرگرمیوں کیلئے دیا گیا تھا؟عسکری پارک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پارک سے کمرشل سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آپ سے حساب مانگ لیں گے تو آپ کیا کریں گے؟ عسکری پارک سے  ابھی تک کتنا پیسہ کمایا ہے؟جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ دیکھیں آرمی کو تنازعات سے دور رکھیں، پارک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہے،واپس کیا جائے۔سپریم کورٹ نے (کےایم سی) کو پارک بحال کرکے شہریوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی، سپریم کورٹ نے کہا کہ پارک کی مکمل دیکھ بھال کی جائے اورکوئی داخلہ فیس نہ رکھی جائے۔سپریم کورٹ نے پارک کی حدود میں قائم شادی ہال اور دکانیں مسمار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پارک میں نصب جھولے فوج کو واپس کرکے بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے جھولے لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *