موسم

کراچی سمیت سندھ

کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ، صوبے میں الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اکراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ، صوبے میں الرٹ جاریور اتوار کو بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کیا ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم 25 دسمبرکو بلوچستان سے ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب  اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودموسم خشک اور سرد  جبکہ  بعض میدانی علاقوں میں دھند اسموگ چھائے رہنےکی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *