صحت

ملک بھر میں کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 564 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 359 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *