بین اقوامی

افغانستان پر او آئی سی

افغانستان پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس اجتماعی عزم اور عمل کی بہترین مثال ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو افغان عوام کی حمایت کے لیے تعاون کی دعوت دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اجلاس کی میزبانی اور عالمی برادری کو دعوت دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔پاکستان نے 40 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس گزشتہ اتوار کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں 57 اسلامی ممالک کے مندوبین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے مبصرین نے بھی شرکت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *