پاکستان

ملکی دفاع کو ناقابل

ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافےکےحوالے سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی لمحات پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے تجربےکا مشاہدہ کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *