پاکستان

بابائے قوم کے یوم ولادت

بابائے قوم کے یوم ولادت کی منابست سے مزار قائد کی تزئین و آرائش اورگنبد اورزینوں کے سنگ مرمرکی مرمت کا کام آخری مراحل میں داخل،، بانی پاکستان کی یوم ولادت پر عام شہریوں کو بغیر ٹکٹ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ 

مزار قائد پر کئی روز سے جاری کاموں کے دوران قبر کے گرد موجود چاندی کی جالیوں اورمرکزی دروازوں کے رنگ روغن اور پودوں کی تراش خراش کا کام بھی پورا ہوگیا ، ،4 روز بعد ہونے والی خصوصی تقریب میں گورنر،وزیراعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ شخصیات شریک ہوں گے، تزئین وآرائش کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے،مگر بابائے قوم کی یوم ولادت 25دسمبر کی تیاریوں کے حوالے سے خاص اقدامات کیے جاتے ہیں سب سے بڑا اقدام 72فٹ ڈایا میٹر کے گنبد کی مرمت ہے،کیونکہ مسلسل دھوپ اورسردوگرم موسموں کی وجہ سے گنبد کے جوڑوں کی مرمت اور بعدازاں دھلائی ناگزیر ہے بابائے قوم کی قبر پرنصب دیدہ زیب فانوس جس پر ساڑھے 6 کلوگرام سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اس کی صفائی اورپالش کے کام کو بھی خصوصی فوقیت دی جاتی ہے۔علیم شیخ کے مطابق پہلا فانوس سن 1971میں چین کے مسلمانوں کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا جبکہ حالیہ نصب فانوس جمہوریہ چین کے عوام کی جانب سے سن 2017 میں نصب کیاگیا ہے، بابائے قوم کی قبر کے گرد چاندی کی منقش جالیوں اورگنبد کے چاروں دروازوں پرنصب تانبے اورلکڑی کی دیدہ زیب جالیوں کی پالش اوررنگ وروغن بھی جاری ہے۔مزار کے احاطے میں تاحد نگاہ بچھے سفیدماربل کی صفائی،پودوں کی تراش خراش،گھانس کی کٹائی،اورمرکزی دروازوں کی رنگ وروغن کا کام بھی جاری ہے،خصوصی دن کی مناسب سے مزارقائد کے سبزہ زاراورزینوں کی دونوں جانب متعدد اقسام کے خوشنما نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں۔

25دسمبر کوتبدیلی گارڈ کے بعد خصوصی تقریبات کے دوران گورنرووزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پرحاضری دیں گے ،مزارقائد بغیر ٹکٹ کے عام شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *