بین اقوامی

برطانیہ میں کورونا کے

برطانیہ میں کورونا کے وار مسلسل جاری ، برطانیہ میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 91 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ 44 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  کا کہنا ہے کہ اومی کرون کےسبب انتہائی مشکل صورت حال کا سامنا ہے،کسی بھی پابندی کو رد نہیں کیاجاسکتا۔ضرورت پڑی توعوام کےتحفظ کیلئےمزید پابندیاں لگاسکتےہیں۔برطانوی وزیر اعظم نے  عوام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔انگلینڈ میں 12 سے15 برس کےبچے کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے  اہل قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب ملکہ برطانیہ کرسمس ونڈ سرکل میں ہی گزاریں گی۔وبا کے باعث گزشتہ ہفتہ ملکہ نے کرسمس سے قبل خاندان کےاعزاز میں روایتی لنچ بھی منسوخ کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *