کاروبار

وزارت تجارت نے نئی

وزارت تجارت نے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی جاری کردی ہے جس کے مطابق ملکی برآمدات کو 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کی نئی پالیسی میں ٹیکسٹائل اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کا حصہ 40 ارب ڈالرز رکھا گیا ہے۔پالیسی پیپلز کے مطابق چمڑے کی برآمدات ایک ارب 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ،چاول کی برآمدات کا ہدف 3 ارب ڈالرز ،فوڈ اور مشروبات کی برآمدات کاہدف ایک ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ، پھل اور سبزیوں کی برآمدات کا ہدف ایک ارب 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور سرجیکل آلات کی برآمدات 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے دستاویزات کے مطابق برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کردیا گیاہے۔ ترجیحی فہرست میں7 روائتی اور 11 ڈویلپمنٹ شعبے شامل ہیں۔تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیدیا گیا ہے۔پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کیلئے بورڈ قائم کیا گیا ہے ۔وزیراعظم کی سربراہی میں “نیشنل ایکسپورٹ ڈوپلمنٹ بورڈ” تشکیل دیا گیاہے۔بورڈ میں نجی شعبے کے ارکان بھی شامل کئے گئے۔پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایگزیکٹو کمیٹی مشیر تجارت و سرمایہ کاری کی سربراہی میں ہوگی۔ایگزیکٹو کمیٹی اپنی رپورٹ نیشنل ایکسپورٹ ڈوپلمنٹ بورڈ کو پیش کرے گی۔پالیسی پر عمل درآمد کیلئے 44 ارب 72 کروڑ روپے کے فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *