کھیل

بدر ایکسپو سلوشنز کی جانب سے

بدر ایکسپو سلوشنز کی جانب سے کراچی ٹیپ بال پریمئر لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،،اس سلسلے میں کراچی کے نجی ہوٹل میں ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی،لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،پریمئر لیگ یکم جنوری تا سولہ جنوری تک جاری رہے گی۔۔۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ یکم تا سولہ جنوری جاری رہے گی۔کرکٹ سیریز کا مقصد پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کو فروغ دینا ہے ، اس سلسلے میں کراچی کے نجی ہوٹل میں ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی،  جس میں فرنچائز کے مالکان،آئیکون پلیئرز، آرگنائزرز اور کے ٹی پی ایل کے انتظامیہ اکٹھے ہوئے۔ تقریب میں ایم ڈی بدر ایکسپو سلیوشنز زوہیر نصیر، صدر کے ٹی پی ایل جاوید میاں داد، سابقہ کرکٹرز ہارون رشید ، توصیف احمد، صادق محمد ،دیگر کاروباری و سماجی افراد سمیت معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی، لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ۔۔۔ کلیفٹن غازی،ڈی ایچ اے ڈبنگس،گلشن گوہر،ایف بی فائٹرز،جوہر جوانس،لیاری لیجنڈز،ملیر ملنگس،نارتھ نوابس ، شامل ہیں ، سترہ جنوری کو منعقد کی گئی ڈرافٹنگ کی تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *