کھیل

مہمان ٹیم میں کورونا وائرس

مہمان ٹیم میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اب یہ سیریز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے بعد ہوگی، سیریز رواں سال جون تک ملتوی کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہمان ٹیم کے کیمپ میں 5 مزید کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی کل تعداد 9 ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہمارے اس فیصلے سے ویسٹ انڈیز ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائنگ میچوں کے لیے اپنی بہترین ٹیم کو گراؤنڈ میں اتارنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز پاکستان میں قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *