پاکستان

سابق گورنر ڈاکٹر

سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سے رابطہ ،رابطے میں سیاسی صورتحال اور کراچی کے موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ منقسم قیادت کراچی کے عوام اور مسائل کے حل کے لیے ایک جگہ ہوکر مضبوط طریقے سے آواز بلند کرے۔سابق گورنر نے کہا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں، ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔زیادتیوں کے ازالے کے لیے علحیدہ علحیدہ آواز کے بجائے یکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔آفاق احمد کا کہنا تھا کہ  ماضی میں بھی آپ کا کردار بہت اہم اور سب کو ساتھ ملا کر چلنے والا رہا ہے، آپ جو کوشش کررہے ہیں اسکے لیے دعا گو ہوں۔آفاق احمد نے ڈاکٹر عشرت العباد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے مسائل کے حل اور زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں میرا ساتھ اور تعاون ہمیشہ رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *