بین اقوامی

اومی کرون کے امریکا

اومی کرون کے امریکا میں تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی شہری ویکسین اور بوسٹرز لگوائیں کیوںکہ اومی کرون سے بچاو صرف ویکسین لگانے سے ممکن ہے

برطانیہ میں کورونا وبا نے سنگین صورت حال اختیار کرلی گزشتہ روز ملک میں ایک دن کے دوران ریکارڈ کورونا مثبت کیسز سامنے آئے برطانیہ میں ایک دن کے دوران 88 ہزار کے لگ بھگ کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ، اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ 78 ہزار 610 کیسزرواں برس جنوری میں رپورٹ ہوئے برطانیہ کی 6 کروڑ 70 آبادی میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد اب تک اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نئے مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے، جس کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں۔دنیا بھر کے تقریباً 77 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *