انٹرٹینمنٹ

پاکستانی معروف اداکار

پاکستانی معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ اُن کی نظر میں شادی کرنا ضروری نہیں مگر دوسی جانب ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’شادی قدرت کا بہت خوبصورت بنایا ہوا نظام ہے۔‘

عمران عباس نے ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ’اُن کے خیال میں شادی کرنا ضروری نہیں ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی میں شادی سے زیادہ ضروری آپ کی خوشی ہے۔‘عمران عباس نے کہا کہ ’اگر کوئی سمجھتا ہے کہ شادی کر کے اُسے خوشی ملے گی تو وہ ضرور کرے، اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ آپ کو صحیح انسان نہیں ملا تو مناسب وقت اور اپنے لیے بہتر انسان کا انتخاب کریں۔‘

عمران عباس کا شادی سے متعلق مزید کہنا تھا کہ ’شادی قدرت کا بہت خوبصورت بنایا ہوا نظام ہے۔‘اُن کا اپنی ذات سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’وہ رومانٹک تو نہیں ہیں مگر حسن پرست بہت زیادہ ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *