کاروبار

لاہورمیں مرغی کا گوشت

لاہورمیں مرغی کا گوشت 06 روپے کلو مہنگا ہو گیا , سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 06 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 249 روپے سے بڑھ کر 255 روپے کلو ہو گئی

فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 2 روپے کی کمی جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 174 روپے سے بڑھ کر 176 روپے ہوگئی پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوادودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *