پاکستان

آرمی چیف جنرل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل سر انتھونی ڈیوڈ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ٹیلی فونک رابطے میں فوجی تعاون، علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کی حالیہ سیکورٹی و انسانی صورتحال پر بھی گفتگو دی۔آرمی چیف نے برطانوی ایڈمرل کو نئی تقرری پر مبارکباد  بھی دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے ایڈمرل سر انتھونی ڈیوڈ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، افغانستان میں انسانی المئے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر  ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔اس موقع پر ایڈمرل سر انتھونی ڈیوڈ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے خصوصی کوششوں کو سراہا جبکہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا بھی عہد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *