موسم

آج بھی پنجاب کے میدانی

آج بھی پنجاب کے میدانی علاقوں  میں شدید دھند ،، معمولات زندگی مفلوج ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن دھند کے باعث معطل کئی مقامی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی آمد و رفت کے لیے بند قصور، گوجرانوالہ، جی ٹی روڈ، کالا شاہ کاکو، سادھوکی، مرید کے، کامونکی تک بھی شدید دھند ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر شیخوپورہ لاہور  220 کے وی کی مین لائن دھند کے باعث ٹرپ کرجانے سے گھریلو صارفین اور  پنجاب کی کئی ٹیکسٹائل ملز کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جو 12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *