پاکستان

کراچی سمیت ملک کے

کراچی سمیت ملک کے  مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار  ،  گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ،،  گیس کی عدم فراہمی کے خلاف نشتر  روڈ پر احتجاج

گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت دن بھر میں 3 بار گیس کی فراہمی کا حکومتی اعلان صرف اعلان ہی رہ گیا کراچی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکو ں  پر  آگئے ، گارڈن کے رہائشیوں کا  گیس کی عدم فراہمی کے خلاف نشتر  روڈ پر احتجاج ۔احتجاج میں شامل رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس نہیں آ رہی، سلینڈر خرید نہیں سکتے کھانا کیسے بنائیں اور کیا کھائیں؟گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کر دی ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردی بڑھنے پر گھریلو طلب میں اضافے کے بعد منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *