صحت

ملک بھر میں کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس  سے  24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار  895 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.70فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *