کاروبار

لاہور میں سردی کی شدت

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لکڑی اور کوئلے کی بھی آسمان کو پہنچ گئی

دھند پڑتے ہوئے سردی کی شدت بڑھ گئی جس کے بعد لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، سوکھی لکڑی 100 روپے فی من اضافے سے 1000 روپے فی من ہو گئی جبکہ لکڑی کا کوئلہ 75 سے 80 روپے کلو ہو گیا ۔پتھر کا کوئلہ 10 روپے اضافے سے 90 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت 210 روپے کلو برقرار ۔دوسری جانب لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے کی کمی واقع ہوئی ،مرغی کے گوشت کی قیمت 11 روپے کمی کے بعد 276 روپے سے کم ہوکر 265 روپے کلو ہوگئی فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 1 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 171 روپے ہوگئی ۔سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاریپیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *