پاکستان

ریاست کو یہ حق نہیں

ریاست کو یہ حق نہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے، سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

سانحۂ اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہوجانے پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک سانحہ کے مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی قوم معصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی، یہ ایک ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کو نیست اور نابود کرنے کا عہد تھا، افسوس قوم سے کیے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا، ریاست کویہ حق نہیں کہ وہ محصوم انسانوں کے قاتلوں کومعاف کرے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات ریاست سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں، موقع ملا تو دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے گی، وطن سے دہشت گردوں کا ایسے صفایا کیا جائے گا جیسے سوات میں کیا گیا تھا۔ کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے، فوج کے بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دھرتی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے بہادر افسران کو بھی سلام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *