موسم

شہرِ قائد میں آج سے

شہرِ قائد میں آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم دن میں خشک اور  رات سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ 16 دسمبر کے بعد سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے جس سے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے، کالام میں بھی برف باری نے لوگوں کا خون جما دیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا سرد ترین مقام زیارت رہا جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لیہ میں منفی 8، گوپس منفی 7، قلات اور اسکردو منفی 6، گلگت میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، پشاور میں 1،اسلام آباد میں 2، لاہور اور سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *