کھیل

آئندہ برس نیوزی لینڈ

آئندہ برس نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ کو شروع ہو گا، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 4مارچ سے شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا، میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ 5 مارچ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو ہو گا۔ 31دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے 4ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی جو کہ 30 اور 31 مارچ کو ہوں گےجبکہ فائنل 3 اپریل کو شیڈول ہے، ناک آؤٹ میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی بنیاد پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان کی حیثیت سے آٹومیٹک کوالیفائی کیا۔پاکستان، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز نے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔زمبابوے میں کھیلا جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کوویڈ 19 کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔پاکستان ویمنز ٹیم 8 مارچ کو آسٹریلیا، 11 مارچ کو ساؤتھ افریقہ، 14 مارچ کو بنگلا دیش، 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز، 24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *